16 اکتوبر 2014 - 10:19
افغانستان میں ڈرون حملہ، طالبان کا ایک سرغنہ ہلاک

افغانستان کے صوبے ہرات کے ایک مقامی عہدار نے دعوی کیا ہے کہ انجام پانے والے ایک ڈرون حملے میں طالبان گروہ کا ایک سرغنہ ہلاک ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبے ہرات کے ایک مقامی عہدار نے دعوی کیا ہے کہ انجام پانے والے ایک ڈرون حملے میں طالبان گروہ کا ایک سرغنہ ہلاک ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کے اس مقامی عہدار نے طالبان گروہ کے اس سرغنہ کا نام ملا عبدالرحمان بتایا ہے جو اوبے پر ہونے والے ڈرون حملے میں اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا ہے۔ یہ حملہ، افغانستان میں تعینات بیرونی فوجیوں کی جانب سے انجام پایا۔طالبان گروہ کی جانب سے ابتک اس حملے پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی افغانستان میں واقع صوبے ہرات، پرامن صوبوں میں شمار ہوتا رہا ہے مگر حالیہ برسوں کے دوران اس صوبے کے دور افتادہ علاقوں پر ہونے والے حملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲